سنگاپور،26اگسٹ(ایجنسی) سنگا پور کے نائب وزیر اعظم تھرمن شموگارتنم نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
بااختیار ذرائع کے مطابق مسٹر شموگارتنم کے وزیر اعظم کو
سنگاپور اور ہندوستان کے درمیان ہنرمندی کے فروغ اور اسمارٹ سٹی وغیرہ شعبوں میں باہمی تعاون کی صورت حال سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے سنگاپور کے سابق صدر ایس آر ناتھن کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سنگا پور اپنے ایک عظیم سپوت سے محروم ہوگیا ہے۔